قوم کیلئے خوشخبری: فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف)  نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا۔

فیٹف کا 2 روزہ اجلاس پیرس میں ہوا جس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کا  جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیرمملکت برائے خارجہ امورحنا ربانی کھر نے کی۔ اجلاس کے بعد باقاعدہ فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا اعلان کیا۔

فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے سے پاکستان کیلئے غیرملکی فنڈنگ کا حصول آسان ہو جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان ایف اے ٹی ایف کی مانیٹرنگ میں رہے گا، پاکستان کو اینٹی منی لانڈرنگ اورٹیررفنانسنگ قانون پرمزید عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیٹف کے صدر ٹی راجہ کمار کا کہنا تھاکہ یوکرین جنگ کی وجہ سے روس کی فیٹف رکنیت معطل کر دی گئی، کانگو، موزمبیق اور  تنزانیہ کو گرے لسٹ میں شامل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کوایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے ہٹا دیا گیا ہے، پاکستان 2018 سے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں تھا اور پاکستان نے  تمام مطالبات پر کام کیا ہے ۔

صدر راجہ کمار کا کہنا تھاکہ ہم پاکستان کو گرے لسٹ سے باہر نکلنے پر خوش آمدید کرتے ہیں، فیٹف نے پاکستان کا دورہ کیا اور تمام اصلاحات کا جائزہ لیا، پاکستان منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ روکنے کے نظام میں بہتری لایا اور 34 نکات پر عمل درآمد کیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس آج، بھارت سمیت دیگر ممالک کے وفود پہنچ گئے

اسلام آباد:شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا آج سے آغاز ہوگا۔ شنگھائی تعاون تنظیم …