وزیر خارجہ سرکاری دورے پر چین روانہ، افغان ٹرائیکا پلس اجلاس میں شرکت کریں گے

اسلام آباد: (کے ٹی وی نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے جہاں وہ افغانستان سے متعلق ٹرائیکا پلس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی کی دعوت پر چین گئے ہیں، وزیرخارجہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے تیسرے اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں افغانستان اور خطہ میں امن کے لیے مشترکہ کوششوں پرغورو حوض کیا جائے گا۔ شاہ محمود قریشی اجلاس میں امن سے متعلق پاکستانی موقف بھی اجاگر کریں گے۔

شاہ محمود قریشی کی چین میں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر کے علاوہ روسی ہم منصب سرگئی لاروف کے ساتھ بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس آج، بھارت سمیت دیگر ممالک کے وفود پہنچ گئے

اسلام آباد:شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا آج سے آغاز ہوگا۔ شنگھائی تعاون تنظیم …