برطانوی رکن پارلیمنٹ اور قادیانی جماعت برطانیہ کے رہنما عمران احمد خان قادیانی کو جنسی زیادتی کے جرم میں 18 ماہ قید کی سزا

برطانوی رکن پارلیمنٹ اور قادیانی جماعت برطانیہ کے رہنما عمران احمد خان قادیانی ، جو کہ ہم جنس پرست اور مذہب کے اعتبار سے ایک سکہ بند قادیانی ہے، کو 2008 میں نجی پارٹی کے دوران 15 سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں 18 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔


جنسی زیادتی کا الزام لگنے پر عمران خان قادیانی کو پارٹی سے نکال دیا گیا تھا جس کے بعد ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ میں مقدمے کی سماعت شروع ہونے اور گزشتہ ماہ فرد جرم عائد ہونے کے بعد ،عمران خان قادیانی نے برطانوی پارلیمنٹ سے استعفیٰ بھی دے دیا تھا۔
جج، مسٹر جسٹس بیکر نے کہا کہ عمران خان قادیانی کو 18 ماہ، ”نصف حراست میں اور باقی مدت کے لیے لائسنس پر رہا کیا جائے گا، لیکن اگروہ مزید جرم کا ارتکاب کریں تویہ رعایت واپس لے لی جائے گی۔

جسٹس بیکر نے عمران خان قادیانی کو کہا: ‘مجھے نہیں لگتا کہ آپ کو کوئی پچھتاوا ہے، بلکہ آپ کو صرف افسوس ہے کہ آپ اپنے اعمال کے نتیجے میں مشکل میں پڑ گئے ‘۔’

عدالتی کاروائی کے دوران جج نے کہا کہ متاثرہ بچے کے خاندان نے عمران خان قادیانی پر اعتماد کیا اور عمران خان قادیانی کو 15 سالہ بچے اور اس کے چھوٹے بھائی کے ساتھ ایک بیڈ روم شیئر کرنے کی اجازت دی گئی، جہاں اس نے بچے کو زبرردستی شراب پینے پر مجبور کیا، اور اسے فحش فلم دیکھنے پر آمادہ کرنے کی کوشش بھی کی۔لیکن لڑکے نے انکار کر دیا اور اپنے بستر کی جانب لپکا جہاں عمران خان قادیانی بھی اس کے پیچھے پہنچ گیا اور زبر دستی کرنے لگا جس کے بعد متاثرہ بچہ عمران خان قادیانی سے بچنے کے لیے اپنے والدین کے کمرے کی طرف بھاگ گیا۔

اس واقعہ کے بعد متاثرہ بچے کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعہ کی وجہ سے میری ذہنی حالت بگڑ چکی ہے اور خود کشی کے خیالات اکثر اوقات ذہن میں جنم لیتے ہیں اور انسانی رشتوں کے حوالے سے بھی سخت ذہنی دباو محسوس کرتا ہوں۔

متاثرہ بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ انہیں آج تک اپنے اس فیصلے پر پشیمانی ہے کہ انہوں نے عمران خان قادیانی پر اعتماد کرتے ہوئے اپنے بچوں کے ساتھ اکیلے رات گزارنے کی اجازت آخر کیوں دی ؟

 

یہ بھی چیک کریں

پرچون فروشوں کو کب ٹیکس نیٹ میں لایا جائیگا، آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے ٹائم فریم مانگ لیا

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف …