لاہور میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی، 5 افراد جاں بحق

لاہور میں تیز رفتار کار کے درخت سے ٹکرانے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لاہور میں ہربنس پورہ کنال روڈ پر پیش آیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ ایک سفید رنگ کی گاڑی تیزی سے جارہی تھی کہ بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی میں سوار 5 افرادجاں بحق ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں

یہ بھی چیک کریں

پانی کا استعمال 40 سے 70 فیصد کرنے کیلئے آبی ڈھانچے کی تعمیر و ترقی پر 50 کھرب کی سرمایہ کاری کا منصوبہ

ملک میں آبی ڈھانچے کی تعمیر و ترقی پر 50 کھرب روپے کی سرمایہ کاری …