پاکستانی نژاد کارڈ کے حاملین کیلئے خوشخبری، پاکستانی کوٹے پر حج کرسکیں گے

اسلام آ باد: پاکستانی نژاد کارڈ (پی او سی) کے حاملین پاکستان کے حج کوٹے سے حج کرسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی او سی ہولڈرز کے لیے پاکستان کے مجموعی حج کوٹے کا صرف ایک فیصد مختص ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ پی او سی کے حامل افراد سرکاری اور نجی دونوں اسکیموں سے استفادہ کرسکیں گے۔

ذرائع  کا کہنا ہےکہ سعودی عرب نے پی او سی پاکستانی نژاد کارڈ رکھنے وا لوں کو پاکستان کے حج کوٹے میں شامل کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے تحت 1792 پاکستانی نژاد کارڈ رکھنے والے پہلی بار پاکستانی کوٹہ پرحج کرسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی شہریت اور پاسپورٹ ترک کرنے والے بیرون ملک مقیم افراد کو پہلی مرتبہ یہ سہولت فراہم کی گئی ۔

یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں

یہ بھی چیک کریں

تحریک تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیر کے وفد کی سینئر اینکر پرسن کے ٹی وی ڈاکٹرحسن رانا سے کے ٹی وی کےلاہور دفتر میں ملاقات، آئینی و قانونی جدوجہد کو میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنے پر تبادلہ خیال

لاہور: ( نمائندہ خصوصی) تحریک تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیر کے وفد نے سرپرستِ اعلیٰ …