مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی، مزید 4 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے اور قابض بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کی آڑ میں 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فورسز نے 3 کشمیری نوجوانوں کو دراچ کے علاقے میں اور ایک کو مولو میں شہید کیا۔


کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے تاحال شوپیاں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پرچون فروشوں کو کب ٹیکس نیٹ میں لایا جائیگا، آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے ٹائم فریم مانگ لیا

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف …