امریکی ڈالر مزید 2.19 روپے پیسے سستا، اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 2 روپے 19 پیسے سستا ہو گیا جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان جاری ہے۔

کاروباری روز کے آغاز سے ہی انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر 2 روپے 19 پیسے سستا ہو کر 221 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور 100 انڈیکس 151 پوائنٹس اضافے سے 41762 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پیٹرول 10 روپے سے زائد سستا کردیا گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے یا کمی کا اعلان ہر ماہ کی 15 اور …