پاکستان امریکا کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے، اس سے اہم تعلقات ہیں

امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارا اسٹریٹجک پارٹنرہے اور اس سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان ہمارا اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ پاکستان سے اہم تعلقات ہیں۔پاکستان اورامریکا کے تعلقات کئی شعبوں پرمحیط ہیں جن کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

پاکستان اورچین کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کسی ملک کے لئے ضروری نہیں کہ وہ تعلقات رکھنے کے لئے امریکا یا چین میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے۔ چین کے قریبی تعلقات کے بارے میں ان دونوں ممالک کوہی بات کرنا چاہئیے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا سے تعلقات رکھنا کسی بھی ملک کے لئے زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں۔دنیا کے ہرملک کے آپس میں تعلقات کے کچھ فائدے اورکچھ نقصانات ہوتے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

بلوچستان میں شدید بارشوں سے تباہی، ندی نالے بپھر گئے، گوادر کا کراچی سے رابطہ منقطع

بلوچستان کے مختلف شہروں میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب …