ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

اسلام آباد : آج صبح کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے جس سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ۔

ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 72 پیسے اضافہ ہوا ہے ، انٹربینک میں ڈالردوپہر بارہ بجے تک  267.17 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے ، ان 2 روز میں روپے کی قدر میں 4روپے 15 پیسے اضافہ ہوا ہے ۔

گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے اختتام تک انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 1 روپے 75 پیسے کمی دیکھنے میں آئی ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز سامنے آیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

روس سے ایک لاکھ میٹرک ٹن ایل پی جی پاکستان پہنچ گئی

روس سے ایک لاکھ میٹرک ٹن مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) پاکستان پہنچ گئی۔ …