دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں کمی کی منظوری، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد:نیپرا نے دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نیپرا نے دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 32 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی، سی پی پی اے جی نے 2 روپے 20 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔

نیپرا کے مطابق اتھارٹی نے 31 جنوری 2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، اس سے قبل نومبر کا ایف سی اے صارفین سے 19 پیسے فی یونٹ اضافے کے ساتھ چارج کیا گیا تھا، دسمبر کا ایف سی اے نومبر کی نسبت 2 روپے 51 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق اس کا اطلاق صرف فروری کے بلوں پر ہوگا، اطلاق 300 یونٹس تک گھریلو صارفین ،زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر ہو گا۔

یہ بھی چیک کریں

اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم، 100 انڈیکس 90 ہزار کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے  100 انڈیکس نے 90 ہزار کی سطح عبور کرکے تاریخ …