حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر خزانہ کے مطابق آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یا کمی نہیں کی جا رہی ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ میں نے اوگرا کی سمری پر وزیراعظم سے بھی بات کی ہے، سمری میں پیٹرول کی قیمت میں معمولی سے کمی کی اور ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بڑھانے کا ذکر تھا۔

ان کا کہنا تھاکہ میں نے اوگرا کی سمری پر وزیراعظم سے بھی بات کی اور فیصلہ کیا کہ چاروں مصنوعات کی قیمتیں 31 اکتوبر تک برقرار رہیں گی۔

دوسری جانب پیٹرول کی قیمت 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت 235روپے 30پیسے فی لیٹر اور  مٹی کے تیل کی قیمت 191روپے83 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 186روپے 50 پیسے فی لیٹر رہے گی۔

خیال رہے کہ روپےکی قدرمیں بہتری کے اثرات کے پیش نظر 16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور: مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بُری خبر، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں …