ڈالر کی قدر و قیمت میں بتدریج کمی

انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری تھا اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 21 پیسے کمی سے 176.77 روپے کی سطح پر ٹریڈ کررہی تھی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج بروز جمعہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 21 پیسے کمی کے بعد 176.77 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں 30 پیسے کمی سے قیمت 178.20 روپے ہوگئی۔

گزشتہ روز کرنسی ڈیلر ملک بوستان کا کہنا تھا کہ کچھ روز سے کرپٹو کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی آرہی ہے جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی مانگ بھی کم ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ چین، روس، امریکا، بھارت اور پاکستان سمیت کئی ممالک میں کرپٹو مارکیٹ کے حوالے سے سخت اقدامات پر مشتمل متوقع پالسیاں کرپٹو کرنسی مارکیٹ کو متاثر کر رہی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے سے زائد کی بڑی کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔ …