بھارت کا ایک اور انتہا پسند فیصلہ،خواتین پولیس کیڈٹس کے حجاب کرنے پر پابندی

نئی دہلی: بھارت نے ایک اور مسلمان دشمن فیصلہ کرتے ہوئے مسلمان خاتون پولیس کیڈٹ پرحجاب کرنے پرپابندی عائد کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ کی حکومت نے مسلمان خاتون پولیس کیڈٹ کے حجاب کرنے اورپوری آستین کی قمیض پہننے پرپابندی لگادی۔

کیرالہ کی حکومت کا کہنا ہے کہ ریاستی اسکولوں کے طلبا کے لئے شروع کئے گئے اسٹوڈنٹ پولیس کیڈٹ پروجیکٹ میں شریک طالبات کے حجاب پہننے اورپوری آستین کی قمیض پہننے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

کیرالہ کے ریاستی حکام کے مطابق یونیفارم میں مذہبی علامات کو استعمال کرنے کی کوئی گنجائش نہیں اورنہ ہی اس کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

حجاب پرپابندی کیخلاف ایک مسلمان طالبہ نے کیرالہ کے ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائرکی تھی۔

عدالت نے درخواست فیصلے کے لئے ریاستی حکومت کو بھجوا دی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پرچون فروشوں کو کب ٹیکس نیٹ میں لایا جائیگا، آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے ٹائم فریم مانگ لیا

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف …