نیویارک:اقوام متحدہ (یو این) کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ اس وقت لاکھوں افغانی ‘منجمد جہنم’ میں جی رہے ہیں۔
یو این کے سیکرٹری جنرل نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے اقوام عالم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگرافغانستان کی فوراًمدد نہ کی گئی تولاکھوں زندگیاں ختم ہوجائیں گی۔
انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ افغان شہریوں میں مایوسی اورانتہا پسندی میں اضافہ ہوگا، افغانستان کے منجمد تقریباً 9 ارب ڈالر کے اثاثے فوراً جاری کیے جائیں، 80 فیصد سے زیادہ آبادی پینے کے لیے آلودہ پانی پرانحصارکررہی ہے اور کھانے پینے کی اشیاء خریدنے کے لیے افغانیوں کو اپنے بچوں کو فروخت کرنا پڑرہا ہے۔