پاکستان کا چین، روس اور قازقستان سے 5 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے چین، روس اور قازقستان سے 5 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چین سے 3 ارب ڈالر، روس اور قازقستان سے 2 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان ہے، چین سے 3 ارب ڈالر کا قرض زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم کرنے کیلئےلیا جائے گا۔ قازقستان اور روس سے ملنے والے 2 ارب ڈالر ایم ایل ون پر خرچ ہوں گے، وزارت اقتصادی امور نے قرض لینے کیلئے پلان تیار کر لیا ۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے دورہ چین کے موقع پر 3 ارب ڈالر قرض کا معاہدہ طے پائے گا، چین سے ملنے والے 3 ارب ڈالر کا ابتدائی معاہدہ ایک سال کیلئے کیا جائے گا، قازقستان اور روس سے 2 ارب ڈالر کا معاہدہ بھی جلد طے پائے جانے کا امکان ہے۔ 

یہ بھی چیک کریں

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا

لاہور:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ …