In this image released by Ukrainian Defense Ministry Press Service, Ukrainian soldiers use a launcher with US Javelin missiles during military exercises in Donetsk region, Ukraine, Thursday, Dec. 23, 2021. (Ukrainian Defense Ministry Press Service via AP)

یوکرین کے محاذ پر شدید کشیدگی، روس، امریکا اور نیٹو اتحادیوں کی عسکری سرگرمیاں مزید تیز

کیف: یوکرین کے محاذ پر کشیدگی برقرار ہے، روس، امریکا اور نیٹو اتحادیوں نے عسکری سرگرمیاں تیز کردیں۔

یوکرین کے محاذ پر کشیدگی کے سبب روس اور نیٹو نے عسکری سرگرمیاں مزید تیز کردیں، مشترکہ جنگی مشقوں کیلئے روس نے مزید فوجی بیلاروس پہنچا دئیے۔ ٹرین کے ذریعہ جدید فضائی دفاعی نظام بھی منتقل کردیا گیا ہے جس پر نیٹو نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سویڈن کی بری اور فضائی افواج نے بالٹک سمندر میں جنگی مشقیں شروع کر دیں، لڑاکا طیاروں، ٹینک اور گرنیڈ لانچرز کا بھرپور استعمال کیا گیا، یوکرین میں بھی جنگی مشقیں جاری ہیں، برطانوی ماہرین نے انٹی ٹینک میزائل چلانے کی تربیت دی، حال ہی میں انگلینڈ نے دوہزار شارٹ رینج میزائل کیف بھیجے ہیں۔

سفارتکاروں کے انخلا پر یوکرین کے صدر نےا مریکا کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ واشنگٹن جنگ کے خدشے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرکے غلطی کررہا ہے، امریکی اقدام سے ایسا لگتا ہے ہے گویا کیف کی سڑکوں پر ٹینک چل رہے ہیں۔

امریکی وزیر فاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ روس یوکرین پر حملے کی صلاحیت رکھتا ہے، پینٹاگون نے جلد مزید فوجی مشرقی یورپ میں تعینات کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پرچون فروشوں کو کب ٹیکس نیٹ میں لایا جائیگا، آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے ٹائم فریم مانگ لیا

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف …