پاک چین صنعتی تعاون کیلئے فریم ورک معاہدے پر دستخط ہوگئے

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے بیان میں بتایا کہ وزیر اعظم کے دورہ چین کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان کے صنعتی تعاون کیلئے فریم ورک معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

مشیر تجارت کا مزیدکہنا تھا کہ فریم ورک معاہدہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلئے بریک تھرو ہے، یہ معاہدہ بزنس ٹو بزنس تعاون اور صنعتوں کی منتقلی سے متعلق ہے، اس معاہدے کا بلواسطہ اور بلا واسطہ فائدہ معیشت کو ہوگا، سرمایہ کاری بورڈ کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستانی روپیہ مستحکم، امریکی ڈالر کا بھاؤ مزید گر گیا

کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی۔ پاکستانی روپے کے …