لاہور ہائیکورٹ کا اسموگ کی روک تھام کیلئے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کی روک تھام کے لیے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

اسموگ کے تدارک کیلئے مؤثر اقدامات نہ کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔

لاہور ہائیکورٹ نے تمام نجی دفاتر میں 2 دن کے لیے ورک فرام ہوم کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

عدالت نے اتوار کے روز مارکیٹیں مکمل بند کرنے کا حکم بھی دیا اور دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت بھی دی۔

لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک پولیس کو دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو فوری بند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈولفن پولیس بھی ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کرے۔

یہ ویڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

برطانوی محکمہ صحت کے مطابق اسپتالوں میں روزانہ اوسطاً 2600 سے زائد مریض داخل ہو رہے ہیں، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہے۔ فوٹو فائل

دنیا کے مختلف خطوں میں سپر فلو کی لہر، اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ

دنیا کے مختلف خطوں میں سپر فلو کی لہر کے باعث اسپتالوں میں مریضوں کی …