سینئر اینکر پرسن و صدر ختم نبوت جرنلسٹس فورم پاکستان ڈاکٹر حسن رانا نے حافظ آباد کا خصوصی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف مذہبی، سماجی اور صحافتی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دورے کے دوران ڈاکٹر حسن رانا نے امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حافظ آباد حضرت مولانا مفتی محمد جمیل، ممبر امن کمیٹی حافظ آباد حافظ نعمان سعید اعوان، ممتاز عالم دین مولانا عبداللہ شہزاد، سماجی رہنما مشتاق احمد بٹ، سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آباد حافظ عبدالقدیر چوہدری، سینئر صحافی بابر اعجاز صدیقی، سینئر صحافی عبدالجبار انصاری اور کوآرڈینیٹر ڈیجیٹل میڈیا سیل جمعیت علمائے اسلام حافظ آباد فیضان رسول نول سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے صحافیوں کے کردار، میڈیا کی ذمہ داریوں اور موجودہ چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ڈاکٹر حسن رانا نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں صحافی برادری پر یہ اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور قادیانیوں کی سازشوں سے متعلق عوامی آگاہی کے لیے اپنا مثبت اور مؤثر کردار ادا کرے۔
اس موقع پر پریس کلب کے اراکین اور صحافی برادری نے تحفظ ختم نبوت کے مشن میں بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ شرکاء نے آئندہ دنوں میں ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آباد کے زیر اہتمام "تحفظ ختم نبوت اور میڈیا کا کردار” کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
نشست کے اختتام پر ڈاکٹر حسن رانا نے شرکاء کو اپنی تصنیف "سوشل میڈیا وارفیئر” پیش کی۔

یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں
