وزیراعظم عمران خان کی برطانوی شہزادہ چارلس کو دورہ پاکستان کی دعوت 

اسلام آباد: پاک برطانیہ سفارتی تعلقات کے 75 سالہ جشن کی تیاریاں، وزیراعظم عمران خان نے برطانوی شہزادہ چارلس کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔

پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے لندن میں برطانوی شہزادہ چارلس سے ملاقات کی اور وزیراعظم کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔ زلفی بخاری نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شہزادہ چارلس کو دورہ پاکستان کی دعوت دی اور کہا پاکستان اور برطانیہ قریبی دوست اور دیرینہ شراکت دار ہیں، پاک برطانیہ سفارتی تعلقات کے 75 سالہ جشن کو شاندار طریقے سے منانا چاہتے ہیں، وزیراعظم عمران خان شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کامیلا کے دورہ پاکستان کے لیے منتظر ہیں۔

شہزادہ چارلس نے دعوت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ برطانیہ افغانستان سے برطانوی شہریوں اور سفارتی عملہ کے محفوظ انخلاء پر حکومت پاکستان کا بے حد مشکور ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں۔ پرنس آف ویلز نے خطہ میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو بھی خوب سراہا۔ شہزادہ چارلس نے وزیراعظم عمران خان کی موحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے اقدامات کی بھی تعریف کی اور کہا عمران خان کی قیادت میں عالمی امور پر پاکستان کے مثبت کردار کو کافی پزیرائی ملی ہے۔

یاد رہے پرنس ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ نے بھی گزشتہ برس پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن آج، پاکستان میں نظر نہیں آئیگا

لاہور: (ویب ڈیسک) سال 2024ء کا پہلا مکمل سورج گرہن آج بروز بدھ 8 اپریل …