23 جولائی تک دریاؤں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

اسلام آ باد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 19 سے 23 جولائی کے دوران مشرقی اور مغربی دریاؤں و ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں این ڈی ایم اے نے بتایا کہ شدید مون سون اور مغربی ہوا کا طاقتور سلسلہ 20 سے 23 جولائی تک گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور بالائی پنجاب میں بعض مقامات پر شدید بارشوں کا باعث بنے گا۔

اتھارٹی کے مطابق گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور شمالی بالائی پنجاب میں فلیش سیلاب اور ہل ٹورنٹس میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ دریائے چناب (مارالہ) اور دریائے جہلم (منگلا کے بالائی حصے) میں سیلابی ریلوں کا امکان ہے۔

یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں

یہ بھی چیک کریں

تحریک تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیر کے وفد کی سینئر اینکر پرسن کے ٹی وی ڈاکٹرحسن رانا سے کے ٹی وی کےلاہور دفتر میں ملاقات، آئینی و قانونی جدوجہد کو میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنے پر تبادلہ خیال

لاہور: ( نمائندہ خصوصی) تحریک تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیر کے وفد نے سرپرستِ اعلیٰ …