ژوب میں مسافر بس بریک فیل ہونے سے کھائی میں جاگری، 24 افراد جاں بحق

بلوچستان کے علاقے ژوب میں بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 24 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ژوب کے علاقے داناسر کے علاقے میں بس کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ بس کے بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا، زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی۔

یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں

یہ بھی چیک کریں

تحریک تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیر کے وفد کی سینئر اینکر پرسن کے ٹی وی ڈاکٹرحسن رانا سے کے ٹی وی کےلاہور دفتر میں ملاقات، آئینی و قانونی جدوجہد کو میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنے پر تبادلہ خیال

لاہور: ( نمائندہ خصوصی) تحریک تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیر کے وفد نے سرپرستِ اعلیٰ …