بلوچستان سے ملک کے دیگر شہروں کیلئے ٹرین سروس آج دوسرے روز بھی معطل رکھنے کا فیصلہ

بلوچستان سے ملک کے دیگر شہروں کے لیے ٹرین سروس آج دوسرے روز بھی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ ریلویز نے ریلوے ٹریک پر مرمتی کاموں کے باعث بلوچستان سے ٹرین سروس دوسرے روز بھی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق محکمہ ریلویز نے بلوچستان سے ٹرین سروس 9 جولائی کو معطل کی تھی۔ ریلوے ٹریک پر مرمتی کاموں کے باعث ٹرین سروس جمعہ 10 جولائی کو بھی معطل رہےگی۔

  محکمہ ریلویز کا کہنا ہے کہ پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی آج منسوخ کردی گئی  جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس بھی جمعہ کو جیکب آباد تک محدود رہے گی۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کی معطلی کے باعث مسافروں کو ٹکٹ کی پوری رقم واپس کی جائے گی

یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں

یہ بھی چیک کریں

تحریک تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیر کے وفد کی سینئر اینکر پرسن کے ٹی وی ڈاکٹرحسن رانا سے کے ٹی وی کےلاہور دفتر میں ملاقات، آئینی و قانونی جدوجہد کو میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنے پر تبادلہ خیال

لاہور: ( نمائندہ خصوصی) تحریک تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیر کے وفد نے سرپرستِ اعلیٰ …