گاندھی نگر;بھارتی ریاست گجرات میں مسلم اکثریتی آبادی پر مشتمل ایک بستی میں تقریبا 100 مکانات کی مسماری کے بعد شدید غم و غصہ پایا جا تا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انہدامی کارروائی 30مئی سے یکم جون کے درمیان گجرات کے دوسرے بڑے شہر اور اہم صنعتی و ٹیکسٹائل مرکز سورت کے کٹار گام علاقے میں واقع ناصر نگر نامی بستی میں کی گئی ۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ بلڈوزروں نے بغیر کسی پیشگی نوٹس کے گھروں کو منہدم کیا جس کے نتیجے میں درجنوں خاندا ن کھلے آسمان تلے زندگی گزار نے پر مجبور ہو گئے ہیں ، ان کی برسوں کی جمع پونجی اور گھریلو سامنا ملبے کا ڈھیر بن گیا۔اتنی بڑی بلڈوزر کارروائی کا ایک قابل غور پہلو یہ ہے کہ اسکی ذمہ دار ی کوئی بھی سرکاری محکمہ قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔
متاثرہ مسلمانوں نے سوال اٹھا یا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے کی کارروائی ریاستی منظوری کے بغیر کیسے ممکن ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب کھدائی کرنے والی مشینیں گھروں کو منہدم کر رہی تھیں تو خواتین اور بچے اہلکاروں سے فریاد کر تے رہے لیکن ان کی کسی نے نہیں سنی۔
یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں
KTV News Latest News
