7 ستمبر 1974 کے یادگار فیصلے پر خصوصی ڈاکیومینٹری ’’تاریخی فیصلہ‘‘ کی لاہور میں تقریبِ رونمائی، علماء کرام، محققین، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سینئر صحافیوں کی شرکت

لاہور: 7 ستمبر 1974 وہ یادگار دن ہے جب پاکستان کی قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا۔ اسی یادگار فیصلے کے حوالے سے ختم نبوت ٹی وی ktv کی جانب سے ’’تاریخی فیصلہ‘‘ کے نام سے ایک خصوصی ڈاکیومینٹری تیار کی گئی ہے، جس میں تاریخی واقعات، اہم شواہد اور چشم کشا انکشافات پیش کیے گئے ہیں۔

اس اہم اور تاریخی ڈاکیومینٹری کی ہدایت کاری ڈاکٹر حسن رانا نے کی ہے، جو بین الاقوامی ڈاکیومینٹری فلم ساز ہونے کے ساتھ ساتھ سینئر تجزیہ کار اور مصنف بھی ہیں۔

تیس اگست کو لاہور میں واقع مولانا ظفر علی خان فاؤنڈیشن میں اس خصوصی ڈاکیومینٹری کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی، جس میں جید علما کرام، سیاسی و سماجی شخصیات، پاکستان کے سینئر صحافیوں، تجزیہ کاروں اور میڈیا سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی اور ڈاکیومینٹری کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

شرکا نے نہ صرف اس اہم ڈاکیومینٹری اور اس میں شامل تحقیقی مواد کو سراہا بلکہ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 29 مئی 1974 کو ربوہ ریلوے اسٹیشن پر قادیانیوں کی جانب سے مسلمان طلبہ پر کیے جانے والے مظالم، اس کے بعد ملک بھر میں شروع ہونے والی تحریکِ تحفظِ ختمِ نبوت اور اس کے نتیجے میں پیش آنے والے اہم تاریخی واقعات و حقائق کو جس انداز میں اس ڈاکیومینٹری میں فلمایا اور پیش کیا گیا ہے، وہ نا صرف اپنی نوعیت کا منفرد کام ہے بلکہ نہایت قابلِ تحسین بھی ہے۔

شرکا کا کہنا تھا کہ، تاریخی اعتبار سے تحفظِ ختمِ نبوت کے موضوع پر تیار کی گئی یہ پہلی تفصیلی ڈاکیومینٹری ہے، جس میں 1974 کے اہم واقعات اور شواہد کو یکجا کیا گیا ہے۔

شرکا کا مزید کہنا تھا کہ، وقت کی اہم ضرورت ہے کہ نوجوان نسل کو بھی ان تاریخی واقعات اور تحفظ ختم نبوت کے عظیم مشن سے روشناس کروایا جائے اور نوجوانوں اور خصوصاً طالبعلموں کے لیے اسکولوں ، کالجوں اور یونی ورسٹیوں میں تحفظ ختم نبوت اور ان تاریخی ، یارگار اور اہم فیصلوں سے متعلق کورسس اور آگہی پر مشتمل پروگرامز منعقد کیے جائیں تا کہ نا صرف ہماری نسلوں کا ایمان محفوظ ہو سکے بلکہ منکرین ختم نبوت قادیانی گروہ کی اسلام و پاکستان کے خلاف جاری سازشوں کا تدارک بھی ممکن ہو سکے۔

پروگرام کے اختتام پر ڈاکیومینٹری کی تیاری میں اہم کردار ادا کرنے والی شخصیات کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

یہ بھی چیک کریں

تحریک تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیر کے وفد کی سینئر اینکر پرسن کے ٹی وی ڈاکٹرحسن رانا سے کے ٹی وی کےلاہور دفتر میں ملاقات، آئینی و قانونی جدوجہد کو میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنے پر تبادلہ خیال

لاہور: ( نمائندہ خصوصی) تحریک تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیر کے وفد نے سرپرستِ اعلیٰ …