اسرائیلی ائیر فورس نے ایران کے سیکڑوں اہداف کو نشانہ بنانا تھا مگر حملہ محض ایک گھنٹہ قبل روک دیا گیا: جنرل اوہمر ٹشلر/ فائل فوٹو
اسرائیلی ائیر فورس نے ایران کے سیکڑوں اہداف کو نشانہ بنانا تھا مگر حملہ محض ایک گھنٹہ قبل روک دیا گیا: جنرل اوہمر ٹشلر/ فائل فوٹو

اسرائیل نے 8 جون کو ایران پر بڑا فضائی حملہ کیوں روکا؟ اسرائیلی ائیر چیف کا انکشاف

اسرائیلی ائیرچیف نے کہا ہےکہ 8 جون کو  ایران پر حملے کیلئے تیار تھے مگر ہمیں آخری وقت میں یہ حملہ روکنا پڑا تھا۔ 

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ائیر فورس چیف جنرل اوہمر ٹشلر نے انکشافات کیا ہے کہ وقتی جنگ بندی کے بعد ایران اسرائیلی کشیدگی دوبارہ بڑھنے پر 8 جون کو پوری اسرائیلی ائیرفورس ایران پر بڑے حملے کے لیے تیار تھی۔

اسرائیلی ائیر چیف کے مطابق اسرائیلی ائیر فورس نے  ایران کے سیکڑوں اہداف کو نشانہ بنانا تھا مگر حملہ محض ایک گھنٹہ قبل روک دیا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق جنرل اوہمر ٹشلر نے کہا کہ ایک گھنٹہ قبل اسکواڈرنز بریفنگ دینے کے دوران حملے روکے گئے کیونکہ صدر ٹرمپ نےنیتن یاہو کوحکم دیتےہوئےکہا تھا کہ حملے کی صورت میں اسرائیل اکیلا ہوگا۔ 

یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں

یہ بھی چیک کریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج  یوم سیاہ منا …