کراچی میں 14ستمبر سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 14ستمبر سے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ شمال مغربی خلیج بنگال اور اڑیسہ کے ساحلی علاقے پر موجود ہے،  یہ سسٹم چھتیس گڑھ اور ملحقہ علاقے پر موجود ہے اور اس سسٹم کے مغرب کی جانب بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کل شام سے 16 ستمبرتک تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، ٹھٹھہ، سجاول اور ٹنڈو محمد خان میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں آندھی اور بارش ہوسکتی ہے۔

اسی طرح 14 سے 16 ستمبر تک سانگھڑ، خیرپور، حیدرآباد، ٹنڈوالہیار اور مٹیاری، شہید بینظیرآباد اور جامشورو میں بھی آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی بارش کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بھی 14 سے16ستمبرتک گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ شہر میں آج اور کل موسم گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں

یہ بھی چیک کریں

تحریک تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیر کے وفد کی سینئر اینکر پرسن کے ٹی وی ڈاکٹرحسن رانا سے کے ٹی وی کےلاہور دفتر میں ملاقات، آئینی و قانونی جدوجہد کو میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنے پر تبادلہ خیال

لاہور: ( نمائندہ خصوصی) تحریک تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیر کے وفد نے سرپرستِ اعلیٰ …