ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے اسلام کے خلاف دشمنی وبا کی طرح پھیل رہی ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میںترک صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ کی اہمیت دن بدن کم ہوتی جا رہی ہے، اور مذہبِ اسلام کے خلاف دشمنی وبا کی طرح پھیل رہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ فلسطین کے صدر محمود عباس کی مسلسل دوسرے سال جنرل اسمبلی میں عدم موجودگی فلسطینی عوام کے ساتھ روا رکھی جانے والی یہ ناانصافی عالمی ضمیروں کو زخمی کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترکیے اس سال بھی آزاد اور خودمختار فلسطین کی آواز بن کر اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے دنیا تک فلسطینی عوام کا مؤقف پہنچائے گا۔
اس کے علاوہ ترک صدر نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پربھی زور دیا۔
یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں
KTV News Latest News
