شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش کا امکان

شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں آج بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دوپہر کے بعد شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب دریائے سندھ میں کالاباغ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب بدستور برقرار ہے جہاں پانی کی آمد 3 لاکھ 98 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی جب کہ چشمہ بیراج، تونسہ، گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ملک کے دیگر دریاؤں میں پانی کی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔

یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں

یہ بھی چیک کریں

تحریک تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیر کے وفد کی سینئر اینکر پرسن کے ٹی وی ڈاکٹرحسن رانا سے کے ٹی وی کےلاہور دفتر میں ملاقات، آئینی و قانونی جدوجہد کو میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنے پر تبادلہ خیال

لاہور: ( نمائندہ خصوصی) تحریک تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیر کے وفد نے سرپرستِ اعلیٰ …