شبان ختم نبوت گجرات کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کوٹلہ اور ضلع گجرات کے علاقے گوٹریالہ میں منعقدہ پروگرامز میں کے ٹی وی کی ٹیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر کے ٹی وی کی خصوصی ایوارڈ یافتہ ڈاکیومینٹری ’’تاریخی فیصلہ‘‘ کی تقریباتِ رونمائی بھی منعقد کی گئیں۔ پروگرامز میں کے ٹی وی کے سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر حسن رانا اور سینئر صحافی محمد منصور ممتاز شریک ہوئے۔
پہلا پروگرام نیشنل پریس کلب کوٹلہ میں منعقد ہوا، جس میں صدر کوٹلہ پریس کلب چوہدری علی اختر سعید، جنرل سیکریٹری راجہ ارشد محمود اسلم، غفور گل، سرپرست شبان ختم نبوت کوٹلہ مولانا انیس الرحمان شوق، مبلغ شبان ختم نبوت گجرات مولانا عزیر مبارک سمیت سینئر صحافیوں، سوشل میڈیا ایکٹوسٹس اور میڈیا پرسنز نے شرکت کی۔ اس موقع پر کے ٹی وی کی خصوصی ایوارڈ یافتہ ڈاکیومینٹری ’’تاریخی فیصلہ‘‘ کی رونمائی کی گئی، جسے شرکا نے خوب سراہا۔
ڈاکیومینٹری کے حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے شرکا کا کہنا تھا کہ کے ٹی وی کی جانب سے تیار کی گئی یہ خصوصی ڈاکیومینٹری تحفظِ ختمِ نبوت کے حوالے سے ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ ڈاکیومینٹری پاکستان کی قومی اسمبلی کی جانب سے 7 ستمبر 1974ء کو قادیانیوں کو متفقہ طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے تاریخی فیصلے کے حوالے سے نوجوان نسل کو مستند اہم تاریخی معلومات فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔
دوسرا پروگرام ضلع گجرات کے علاقے گوٹریالہ کی جامع مسجد خالد بن ولید میں مولانا عامر شہزاد کی زیرِ نگرانی منعقد ہوا، جس میں اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کے ٹی وی کے سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر حسن رانا نے موجودہ دور میں عقیدۂ ختمِ نبوت کے تحفظ کے حوالے سے سوشل میڈیا کی اہمیت اور اس ضمن میں کے ٹی وی کے کردار پر خطاب کیا۔
ڈاکٹر حسن رانا کا کہنا تھا کہ منکرینِ ختمِ نبوت، قادیانی گروہ، سوشل میڈیا کو اسلام، مسلمانوں اور پاکستان کے خلاف بطورِ ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی جماعت سوشل میڈیا کے ذریعے اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہی ہے، جن کے تدارک کے لیے مسلمانوں کو سوشل میڈیا پر اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔
ڈاکٹر حسن رانا نے مزید کہا کہ کے ٹی وی کے پروگرامز کی بدولت نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونِ ملک سے بھی متعدد قادیانیوں نے اسلام قبول کیا۔
پروگرام کے اختتام پر ڈاکٹر حسن رانا نے شبان ختم نبوت گجرات کی ٹیم کو تحفظِ ختمِ نبوت کے حوالے سے کامیاب پروگرامز منعقد کرنے اور کے ٹی وی کی خصوصی ایوارڈ یافتہ ڈاکیومینٹری ’’تاریخی فیصلہ‘‘ کی کامیاب تقریباتِ رونمائی کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔
یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں
