کے الیکٹرک کی بدترین لوڈشیڈنگ، کراچی میں بجلی کی بندش 14 گھنٹوں تک جا پہنچی

کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا اور  شہر میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 14 گھنٹوں تک جا پہنچا ہے۔

کراچی میں شدید گرمی کے موسم میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جاری  ہے جس سے گرمی کے ستائے عوام بلبلا اٹھے ہیں۔

شہریوں کے مطابق  رات کے اوقات میں صرف تین گھنٹے بجلی دی جاتی ہے جب کہ  مستثنیٰ علاقوں میں بھی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

کراچی کے علاقوں بہادرآباد،کھارادر، سٹی ریلوے کالونی، لیاری، نیاآباد، کورنگی، اورنگی، لانڈھی، سرجانی، قائدآباد، قیوم آباد،کیماڑی، نیوکراچی، نارتھ ناظم میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب ناظم آباد، لیاقت آباد،گلشن اقبال، گلستان جوہر، اسکیم 33 بھی طویل لوڈشیڈنگ سے متاثر ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہر  2 سے 3 گھنٹوں بعد 3 سے ساڑھے 3گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں

لاہور: لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم …