لاہور: مختلف علاقوں میں احتجاج کے باعث بند شاہراہیں کھول دی گئیں

لاہور کے مختلف علاقوں میں احتجاج کے باعث بند شاہراہیں کھول دی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق لاہور میں رات گئے تک پی ٹی آئی کارکنان کا وقفے وقفے سے احتجاج جاری رہا اور کارکنان کے منتشر ہونے کے بعد شہر کی سڑکیں کھول دی گئی ہیں تاہم مال روڈ انڈر پاس سے لے کر دھرم پورہ انڈر پاس تک ٹریفک کیلئے بند ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ لاہور کی مختلف شاہراہوں پر پولیس کی نفری تعینات ہے، رات سے بند فیروزپور روڈ قرطبہ چوک ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا تھا جب کہ کنال روڈ، جیل روڈ اور ظفرعلی روڈ پر ٹریفک رواں دواں ہے۔

یہ بھی چیک کریں

بجلی کےگھریلو صارفین کو ایک اور جھٹکا، ماہانہ بل میں 1000 روپے تک فکس ٹیکس عائد

بجلی کے گھریلو صارفین  پر  ایک ہزار   روپے تک فکس ٹیکس لگ گیا، اطلاق جولائی …