بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز، متعدد گرفتار، مقدمات درج

لاہور: ملک بھر میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا جس کے دوران متعدد بجلی چوروں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے بجلی کی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کر کے ملزمان کے خلاف 5 مقدمات درج کیے ہیں۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن نے گرین ٹاؤن، شالیمار ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں کارروائی کی جہاں پر ملزمان نے اپنے گھروں، دکانوں میں ڈائریکٹ کنکشن لگائے ہوئے تھے۔

ملزمان گھریلو بجلی کے کنکشن کو کمرشل مقاصد کیلئےاستعمال کر رہے تھے اور فارم ہاؤس کو جاری کردہ ٹرانسفارمر کو بھی کمرشل سرگرمیوں کے لئے استعمال کر رہے تھے۔

بجلی چوری سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا، ٹرانسفارمر، میٹرز اور بجلی چوری میں استعمال ہونے والی تاروں کو قبضے میں لے لیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب بہاولنگر، ننکانہ، احمد پور شرقیہ، شورکوٹ اور روجھان میں بھی کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد بجلی چور گرفتار کیے گئے ہیں۔

بجلی چوروں کےخلاف مقدمات درج کر کے ان کو بھاری جرمانے بھی عائد کیے جا رہے ہیں جبکہ متعدد نادہندگان کے بجلی کنکشنز منقطع کر کے ٹرانسفارمر ز اتار لیے گئے ہیں۔

 یہ وڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

گوادر: طوفانی بارشیں، متعدد علاقے زیر آب، شہری نقل مکانی پر مجبور

گوادر:بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں کئی گھنٹوں تک ہونے …