ملک بھر میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

لاہور:محکمہ موسمیات نے آج سے اتوار تک ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہوگا اور کل تک بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔

موسم کا احوال بتانے والوں نے کہا ہے کہ آج سے 29 مارچ تک بلوچستان کے 16 اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعرات اور جمعہ کے روز سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اور دادو میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی آج سے 31 مارچ تک بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ ویڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

رواں ماہ بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: ترجمان پاور ڈویژن نے رواں ماہ بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ  …