وزیر اعظم وزرا کے وفد کے ہمراہ چار روزہ دورہ پر چین روانہ

وزیراعظم عمران خان وزرا کے وفد کے ہمراہ چین کے 4 روزہ اہم سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔وزیر اعظم عمران خان دورے میں چین کی اعلیٰ سرکاری قیادت کے ساتھ ساتھ چین کے تجارتی وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔

وزیراعظم آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفد میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ خزانہ شوکت ترین، وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین، مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاونِ خصوصی چین پاکستان اقتصادی راہداری خالد منصور شامل ہیں۔

وزیرِ اعظم چین میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیرِ اعظم عمران خان چینی صدر شی جن پنگ اور چینی پریمئیر لی کیچیانگ سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیرِ اعظم پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے چینی سرمایہ کاروں کے وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی چیک کریں

ایس سی او سمٹ: چینی وزیراعظم کی 11 سال بعد آج پاکستان آمد

اسلام آباد: ایس سی او سمٹ کیلئے چین کے وزیراعظم لی چیانگ 11 سال بعد …