ایل او سی پر طاقت کی بنیاد پر جنگ بندی کے حوالے سے بھارتی آرمی چیف کا دعویٰ گمراہ کن قرار

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر جنگ بندی کے حوالے سے بھارتی چیف آف آرمی اسٹاف کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔

ایک روز قبل بھارتی آرمی چیف منوج مکند نراوانے نے کہا تھا کہ جنگ بندی اس لیے جاری ہے کیونکہ بھارت نے طاقتور پوزیشن سے بات چیت کی تھی۔

جس پر ردِ عمل دیتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے ایک بیان میں کہا کہ ‘بھارتی چیف کا یہ دعویٰ کہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی اس لیے ہے کہ انہوں نے طاقتور پوزیشن سے بات چیت کی تھی، واضح طور پر گمراہ کن ہے’۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ جنگ بندی پر صرف ایل او سی کے اطراف بسنے والے کشمیریوں کے تحفظ کے حوالے سے پاکستان کے خدشات کے باعث اتفاق کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو اسے (جنگ بندی کو) اپنی طاقت اور دوسرے کی کمزوری سمجھنے کی غلطی نہیں کرنی چاہیے۔

یہ بھی چیک کریں

پیٹرول کی قیمت میں کمی متوقع ہے یا نہیں؟ اوگرا نے بیان جاری کردیا

اسلام آباد: آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر …