روس نے یوکرین پر حملہ کرنیکا فیصلہ کرلیا، امریکی صدر

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین پر حملہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور حملہ آنے والے دنوں میں ہو سکتا ہے۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ اس بات کا تعین امریکی انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیا ہے جس کے تحت روس کا پہلا ہدف یوکرین کا دارالحکومت کیف ہوگا۔

دوسری جانب، روس نے حملے کی منصوبہ بندی کو مسترد کیا ہے۔

مغربی ممالک روس پر الزام لگاتے ہیں کہ وہ یوکرین کے مشرقی علاقوں میں ایک جعلی بحران پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ اسے حملے کا جواز بنا سکے۔

امریکا کے ایک اندازے کے مطابق یوکرین اور اسکے اطراف ایک لاکھ 70ہزار سے ایک لاکھ 90ہزار روسی فوجی موجود ہیں۔

وائٹ ہاؤس سے ٹیلی ویژن خطاب میں صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکا کے پاس ’’یہ ماننے کی وجہ‘‘ ہے کہ روسی فوج ’’آنے والے ہفتے، آنے والے دنوں میں یوکرین پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی اور ارادہ کر رہی ہے۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ روس اب بھی سفارت کاری کا انتخاب کر سکتا ہے اور فی الحال مذاکرات کی میز پر واپس آنے میں زیادہ دیر نہیں ہوئی.

یہ بھی چیک کریں

ایس سی او سمٹ: چینی وزیراعظم کی 11 سال بعد آج پاکستان آمد

اسلام آباد: ایس سی او سمٹ کیلئے چین کے وزیراعظم لی چیانگ 11 سال بعد …