سونا یکدم سینکڑوں روپے سستا ہوگیا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 95 ہزار 600 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 1201 روپے کم ہوکر 167695 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 8 ڈالرز اضافے سے 1840 ڈالرز فی اونس ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ آج بھی …