لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام ختمِ نبوتﷺ سیمینار، خصوصی ڈاکیومینٹری ”تاریخی فیصلہ“ کی رونمائی

لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام ختمِ نبوتﷺ سیمینار، خصوصی ڈاکیومینٹری ”تاریخی فیصلہ“ کو صدر ارشد انصاری، سینئر صحافی جمیل اطہر قاضی، شفیق پسروری، محسن ممتاز سمیت معروف اینکر پرسن اسامہ غازی نے شاہکارقرار دیا


ماہ ربیع الاول اور 7 ستمبر کی مناسبت سے لاہور پریس کلب نثار عثمانی ہال میں "ختم نبوت ﷺسیمینار” کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر ارشد انصاری، نائب صدر مدیحہ الماس، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ اور ممبر گورننگ باڈی محمد احمد رضا، سابق ممبر گورننگ باڈی رانا شہزاد سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ صحافت کے پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر حسن رانا کی شاہکار ڈاکومینٹری پیش کی گئی جس پرتقریب کے مہمانِ خصوصی صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت ﷺپر ہمارا ایمان ہے اور حضور ختم المرتبت ﷺکی شان پر ہماری جان بھی قربان ہے۔ ممتاز کالم نگار شفیق پسروری نے ختم نبوت ﷺتحریک کے سیاسی پس منظر سے ہوشربا حقائق بتائے کہ اس عظیم فریضہ میں مذہبی، قانونی، ادبی و فنی حلقوں کے علاوہ ملک کی سیکولر سیاسی شخصیات و جماعتیں پیش پیش تھیں اور اس کامیابی کا سہرا سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے سر سجایا۔ سینئر اینکر پرسن و تجزیہ نگار محمد اسامہ غازی نے عالم اسلام کی عظیم جنگ "یمامہ” کے تاریخی حوالے سے "ختم نبوتﷺ” کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ بزرگ صحافی و روزنامہ جرات، تجارت کے چیف ایڈیٹر جمیل اطہر قاضی نے اپنے اظہار خیال میں تحریک ختم نبوتﷺ میں شعبہ صحافت کی خدمات کا خاص ذکر کیا، عظیم صحافیوں اور مدیروں نے جان و مال کے تمام خطرات مول لے کر اس دینی، قومی اور آئینی فریضہ کو ادا کیا، ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ اس تحریک کے ترجمان اخبار و رسائل کو کیسے بند کیا گیا، نقصان پہنچایا گیا۔ روزنامہ آفتاب کے ایڈیٹر و چیئرمین آفتاب ڈیجیٹل نیوز نیٹ ورک محسن ممتاز نے بھی "تاریخی فیصلہ” پر بنائی گئی ڈاکومینٹری کو زبردست کاوش اور وقت کی ضرورت قرار دیا، ساتھ ختم نبوتﷺ کے مسئلہ پر لاہور پریس کلب میں نشست کو سراہا۔ آخر میں ڈاکو مینٹری کے رائٹر، پروڈیوسر اور ریسرچر ڈاکٹر حسن رانا (ماس کمیونی کیشن پی ایچ ڈی سکالر) نے صدر ارشد انصاری سمیت معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی ٹھوس حوالہ جات سے فتنہ قادیانیت کو ملک و ملت کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا سمیت جدید میڈیا کے ہر میڈیم پر ختم نبوت ﷺکا مسئلہ اجاگر کرنے کی پاداش میں پیش آنے والی سخت آزمائشوں سمیت جان سے مار دینے کی دھمکیوں تک کا ذکر کیا۔ تاریخ ساز پروگرام "ختم نبوت ﷺسیمینار” کے انعقاد و نظامت کے فرائض ممبر گورننگ باڈی محمد احمد رضا نے انجام دیئے جبکہ ملکی سالمیت و اسی ایمانی جذبے پر زندہ رہنے حتیٰ کہ موت قبول کرنے اور فیز ٹو سمیت کلب و کمیونٹی کے مسائل و وسائل کی دعا کونسل ممبر محمد احمد صابر چغتائی نے کرائی۔


یہ بھی چیک کریں

تحریک تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیر کے وفد کی سینئر اینکر پرسن کے ٹی وی ڈاکٹرحسن رانا سے کے ٹی وی کےلاہور دفتر میں ملاقات، آئینی و قانونی جدوجہد کو میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنے پر تبادلہ خیال

لاہور: ( نمائندہ خصوصی) تحریک تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیر کے وفد نے سرپرستِ اعلیٰ …