شبان میڈیا کی جانب سے کے ٹی وی کی خصوصی ڈاکیومینٹری ’’تاریخی فیصلہ‘‘ کو اعزازی ایوارڈ ، لاہور میں پروقار تقریب

شبان میڈیا کی جانب سے کے ٹی وی کی خصوصی ڈاکیومینٹری ’’تاریخی فیصلہ‘‘ کو اعزازی ایوارڈ سے نوازا گیا ، ایوارڈ کی پر وقار تقریب لاہور میں منقعد ہوئی

لاہور: سات ستمبر، یومِ تحفظِ ختمِ نبوت کے موقع پر شبان میڈیا کی جانب سے کے ٹی وی کی تیار کردہ خصوصی ڈاکیومینٹری ’’تاریخی فیصلہ‘‘ کو اعزازی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس سلسلے میں ایوارڈ کی تقریب شبان میڈیا کے لاہور دفتر میں منعقد ہوئی، جہاں شبان میڈیا کے سی ای او سیف اللہ طاہر نے کے ٹی وی کے سینئر اینکر پرسن اور ڈاکیومینٹری ’’تاریخی فیصلہ‘‘ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن رانا کو اعزازی ایوارڈ پیش کیا۔

تقریب میں ڈاکیومینٹری ’’تاریخی فیصلہ‘‘ کی تیاری میں خصوصی کردار ادا کرنے والے کے ٹی وی کے ٹیم ممبران عمران احمد اور نعمان ریاض نے بھی شرکت کی۔

تقریب کے دوران ڈاکیومینٹری کی تیاری، اس کے تحقیقی و تاریخی پہلوؤں اور ختمِ نبوت کے حوالے سے آگاہی اجاگر کرنے میں میڈیا کے کردار پر بھی گفتگو کی گئی۔

یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں

یہ بھی چیک کریں

تحریک تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیر کے وفد کی سینئر اینکر پرسن کے ٹی وی ڈاکٹرحسن رانا سے کے ٹی وی کےلاہور دفتر میں ملاقات، آئینی و قانونی جدوجہد کو میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنے پر تبادلہ خیال

لاہور: ( نمائندہ خصوصی) تحریک تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیر کے وفد نے سرپرستِ اعلیٰ …