اتوار کو ریاض ائیرپورٹ پر حملے میں ایک پاکستانی جاں بحق، 11 افراد زخمی ہوئے، سعودی سول ایوی ایشن

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ اتوار کو سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا ہے۔ 

 سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں مزید 11 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر ضروری طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ حملے سے ائیرپورٹ کو مادی نقصان بھی پہنچا ہے جس کا جائزہ اور تخمینہ لگانے کا کام فی الوقت جاری ہے۔

خیال رہے کہ ہفتے کے روز بھی ریاض کے ائیرپورٹ پر حوثیوں کے حملے میں 13افراد جاں بحق جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج  یوم سیاہ منا …