حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 93 پیسے فی لیٹر  کمی کردی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 395 روپے 37 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

پیٹرولیم ڈویژن  کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا،  ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 85 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 13 اکتوبر کیلئے ہوں گی۔

یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں

یہ بھی چیک کریں

تحریک تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیر کے وفد کی سینئر اینکر پرسن کے ٹی وی ڈاکٹرحسن رانا سے کے ٹی وی کےلاہور دفتر میں ملاقات، آئینی و قانونی جدوجہد کو میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنے پر تبادلہ خیال

لاہور: ( نمائندہ خصوصی) تحریک تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیر کے وفد نے سرپرستِ اعلیٰ …