دو قبائل میں سالوں پرانا تنازع حل، دیامربھاشا ڈیم کی بروقت تعمیر کی راہ ہموار ہوگی: وزیراعظم

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دو قبائل کے درمیان پرانا تنازع حل ہونے سے دیامربھاشا ڈیم کی بروقت تعمیر کی راہ ہموار ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام دیتے ہوے وزیراعظم نے کہا کہ دیامربھاشا ڈیم پروجیکٹ کے حوالے سے تاریخی پیشرفت خوش آئند ہے، دیامر اور اپرکوہستان کے عمائدین کے گرینڈ جرگہ نے دیرینہ مسئلہ کو حل کر لیا، تھور اور ہربن قبائل کے درمیان ایک دہائی پرانا تنازعہ چل رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تنازعہ کے حل سے دیامربھاشا ڈیم کی بروقت تعمیر کی راہ ہموار ہوگی، تنازعہ ختم ہونے سے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں حدود کا معاملہ بھی حل ہو جائے گا۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان کا غزہ سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد پر فوری عمل کا مطالبہ

نیویارک: پاکستان نے غزہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی منظوری کا …