طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پاکستان کا کردار ناقابل فراموش ہے

تاشقند: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پاکستان سے زیادہ کسی نے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے کردار ادا نہیں کیا۔

تاشقند میں وسطی اور جنوبی ایشیاء کے علاقائی ممالک کے درمیان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خطے کی امن و سلامتی سب سے اہم ہے، افغانستان وسطی اور جنوبی ایشیاء کے درمیان پل کا کردار ادا کرسکتا ہے جب کہ ہماری ترجیح افغانستان میں استحکام ہے، افغانستان میں بدامنی کاا ثر پاکستان میں بھی ہوتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پاکستان سے زیادہ کسی نے کردار ادا نہیں کیا، پاکستان نے اس کیلئے ہرممکن کوشش کی ہے لیکن مجھے مایوسی ہوئی ہے کہ پاکستان پر الزام لگائے جاتے ہیں، پاکستان میں دہشتگردی سے 70 ہزار سے زائد جانیں قربان ہوئیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اسلحہ کے زور پر افغان مسئلے کا کوئی حل نہیں، طالبان کو فتح نظر آرہی ہے اب وہ ہماری کیوں سنیں گے، جب امریکا کے سب سے زیادہ فوجی افغانستان میں تھے تب طالبان کو مذاکرات کی دعوت دینی چاہیے تھی، اب طالبان کیوں امریکا کی بات مانیں گے، جب افغانستان سے فوجیوں کا انخلا ہورہا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

بجلی کےگھریلو صارفین کو ایک اور جھٹکا، ماہانہ بل میں 1000 روپے تک فکس ٹیکس عائد

بجلی کے گھریلو صارفین  پر  ایک ہزار   روپے تک فکس ٹیکس لگ گیا، اطلاق جولائی …