سب میرین کیبل میں خرابی، ملک میں انٹرنیٹ کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ

اسلام آباد: سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث ملک میں انٹرنیٹ کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق قطر کے قریب سب میرین کیبل اے اے ای ون میں خرابی ہوئی ہے۔

پی ٹی اے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کیبل میں خرابی سے انٹرنیٹ، براڈ بینڈ صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق کیبل پاکستان کوبین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک سے جوڑنے والی 7 زیر سمندر کیبلز میں سے ایک ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹیمیں خرابی دورکرنے کی کوشش کر رہی ہیں اور  پی ٹی اے کی جانب سے صورتحال کی نگرانی کی جارہی ہے۔

یہ ویڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

معروف عالمی کمپنی گوگل کی پاکستان میں موجودگی ملک کی ڈیجیٹل ترقی کی طرف اہم سنگ میل ہے۔

پاکستان ڈیجیٹل ترقی سے عالمی معیار کا ڈیجیٹل نیشن بننے کی جانب گامزن

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی، سٹارٹ اپس اور اے آئی سے عالمی …