انٹرنیٹ میں سست روی کے معاملے پر پی ٹی اے کی تحقیقات مکمل

اسلام آباد: انٹرنیٹ میں سست روی کے معاملے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ وزارت آئی ٹی کو ارسال کر دی۔

ذرائع  کے مطابق ٹیلی کام آپریٹرز نے اپنے نیٹ ورکس پر آنے والے مسائل کی تفصیلات بھی فراہم کر دی ہیں، پی ٹی اے کا کہناہے کہ ایک ٹیلی کام کمپنیوں کو سوشل میڈیا اور ویب براوزنگ میں مسائل کا سامنا رہا ہے۔

ایکس پر بلاکنگ کے مسائل آئے، ویب براؤزنگ اور ڈیٹا سروسز پر رپورٹ نہیں ہوئے، ایک ٹیلی کام آپریٹر نے تمام بڑے ایپلیکیشنز میں ڈیٹا ٹریفک میں کمی رپورٹ کی، فکسڈ لائن آپریٹرز نے بھی انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے دوران مسائل کا تذکرہ کیا۔

پی ٹی اے نے بتایا وی پی این کے بڑھتے استعمال نے بینڈوتھ پر اضافی بوجھ ڈالا، انٹرنیٹ طلب کو پورا کرنے کیلئے بینڈوڈتھ کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

پی ٹی اے نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ وزارت آئی ٹی کو ارسال کردی ہے، جس میں ٹک ٹاک، وٹس ایپ، فیس بک، اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ ویڈیو سٹریمنگ، کالز اور ویب براؤزنگ میں سست رفتاری کی شکایت سامنے آ ئی ہے۔

یہ ویڈیوز بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

معروف عالمی کمپنی گوگل کی پاکستان میں موجودگی ملک کی ڈیجیٹل ترقی کی طرف اہم سنگ میل ہے۔

پاکستان ڈیجیٹل ترقی سے عالمی معیار کا ڈیجیٹل نیشن بننے کی جانب گامزن

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی، سٹارٹ اپس اور اے آئی سے عالمی …