’شنگھائی تھرکول کے منصوبے نے بجلی کی پیداوار شروع کردی‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہےکہ شنگھائی تھرکول منصوبے سے بجلی کی پیداوار شروع ہونے سے نوازشریف اور بے نظیر کے خواب کی تعبیر ہوگئی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ شنگھائی تھرکول کے منصوبے نے بجلی کی پیداوار شروع کردی ہے، یہ منصوبہ 1320میگاواٹ کا ہے، تھل نووا کا 330 میگاواٹ کا منصوبہ بھی مکمل ہوگیا ہے۔

خرم دستگیر نے کہا کہ نواز شریف اوربے نظیرکےخواب کی تعبیر ہوگئی، ایک سال میں تھر سے ایک ہزار 980 میگاواٹ بجلی پیداکی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تھر میں 175 ارب ٹن کوئلے کے ذخائر ہیں اور یہاں سے ایک لاکھ میگاواٹ بجلی پیداکرنے کی گنجائش ہے جب کہ مزید 100میگاواٹ بجلی درآمد کے لیے ایران گوادر ترسیلی لائن مکمل ہوگئی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

ایس سی او سمٹ: چینی وزیراعظم کی 11 سال بعد آج پاکستان آمد

اسلام آباد: ایس سی او سمٹ کیلئے چین کے وزیراعظم لی چیانگ 11 سال بعد …