شدیدبرفباری کے بعد مری آفت زدہ قرار، اموات 22 ہوگئیں، ایمرجنسی نافذ، پاک فوج کے جوان مدد کیلئے پہنچ گئے

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری میں شدید برفباری اور سیاحوں کے رش کی وجہ سے صورتحال انتہائی خراب ہونے کے بعد ملکہ کوہسار میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں حکومت پنجاب نے کہا کہ ’وزیر اعلیٰ پنجاب نے مری میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان اور شہر کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے‘.

بیان میں کہا گیا کہ مری اور ملحقہ علاقوں میں تمام ریسٹ ہاؤسز اور سرکاری اداروں کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ نے اپنا ہیلی کاپٹر بھی ریسکیو سرگرمیوں کے لیے دے دیا ہے جو موسم بہتر ہوتے ہی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے گا‘۔

صوبائی حکومت نے کہا کہ ریسکیو آپریشن کے لیے فوج اور رینجرز کے دستے بھی طلب کر لیے گئے ہیں جبکہ چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ریلیف کمشنر، ڈی جی ریسکیو اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کو ریسکیو سرگرمیوں کی خود مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔

عثمان بزدار نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’مری کے علاقوں میں تمام اداروں کو برف میں پھنسے شہریوں اور گاڑیوں کو ریسکیو کرنے اور بحفاظت علاقے سے نکالنے کے عمل کو تیز کرنے اور راولپنڈی سے مزید مشینری اور امدادی سامان بھجوانے کےاحکامات دیے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات 23 ہزار سے زائد گاڑیاں علاقے سے نکالی گئیں اور یہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی چیک کریں

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس آج، بھارت سمیت دیگر ممالک کے وفود پہنچ گئے

اسلام آباد:شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا آج سے آغاز ہوگا۔ شنگھائی تعاون تنظیم …