حکومت نے عوام پر بجلی بم گرادیا، نیپرا نے اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے مہنگائی کے مارے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرادیا۔

نیپرا نے حکومتی درخواست پر بجلی صارفین پر 335 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دے دی اور اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔

نیپرا نے بجلی صارفین پر 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ مستقل سرچارج عائد کرنے کی منظوری دی ہے جس کی وصولی آئندہ مالی سال سے کی جائے گی۔

بجلی پر اضافی سرچارج کا اطلاق گھریلو، صنعتی، کمرشل اور زرعی صارفین پر ہوگا جب کہ اضافی سرچارج کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

حکومت اس سال جون تک 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج وصول کرے گی جب کہ آئندہ مالی سال سے 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج وصول کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں:

یہ بھی چیک کریں

جسٹس مرزا وقاص رؤف کی جانب سے قادیانیوں کو مسلمانوں کا فرقہ لکھے گئے متنازع پیراگرافس کو غیر موثر قرار دے دیا گیا

(نمائندہ خصوصی لاہور) آج لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے 12.06.2024 کو جسٹس مرزا وقاص رؤف …