لسبیلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق  زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ  کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز بیلہ سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 41 کلو میٹر زمین کے اندر ریکارڈ کی گئی ہے ۔

زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

یاد رہے کہ 29 جنوری  2023 کو بھی اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ۔

یہ بھی چیک کریں

رواں ماہ بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: ترجمان پاور ڈویژن نے رواں ماہ بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ  …